ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیتیں یاد کر لیں، وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا“۔ ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جس نے سورۃ الکہف کی آخری آیتیں یاد کیں...“۔ صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔